لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی کی جگہ کوئی اور ہوتا تو 3
دن شکل نہیں دکھاتا‘ فردوس باجی ’’میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو‘‘ کے فارمولے پر چل رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں اس بار دھند نہیں ہوئی اور آپ کو شر پسندی نہیں پھیلانے دی گئی تو خادمہ نے آر اوز کو ذلت آمیز شکست کا ذمے دار قرار دے دیا‘ ڈسکہ میں اسجد ملہی کی شکست کے ذمے دار آر اوز نہیں بلکہ بڑے نالائق اور چھوٹے نالائق کی ناقص کارکردگی ہے‘ ڈسکہ کے عوام نے ووٹ چوروں کے خلاف اپنے فیصلہ سنا دیا ہے‘ نوازشریف اور شہباز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔