مزدور ظلم کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،اسامہ رضی

141

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام 10 اپریل کو NLF کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی تھے۔ پروگرام میں NLF سے ملحقہ کارکنوں نے شرکت کی۔ اسامہ رضی نے اس موقع پر کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے مغفرت کا مہینہ ہے۔ مسلمان زیادہ عبادت کریں تا کہ اللہ کے قریب ہوسکیں۔ روزہ داروں کی بھوک پیاس خوف خدا پیدا کرتی ہے۔ روزہ کا مقصد اللہ کی بڑائی اور کبریائی ہے۔ بڑائی وہ جس کا حکم چلے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو جاگیردار اور وڈیرے بڑے ہیں جن کی طاقت سے ایس ایچ او ٹرانسفر ہوتے ہیں۔ ظلم کے اس نظام میں غریبوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کا حل ملک میں اسلامی نظام کے قیام سے ہے۔ اسلامی نظام حیات ہی میں غریبوں کو انصاف مل سکتا ہے۔ مزدور برادری ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور ظلم کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پروگرام کے اختتام پر اسامہ رضی نے دعا کرائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے فارما ٹیک کے رہنما امیر روان نے کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے رہنما خالد خان، قاسم جمال اور محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام میں کون کون شریک ہوا
NLF کے پروگرام میں شنائیڈر الیکٹرک کے رہنما نعیم احمد، محمد ریاض، محمد سلمان علی، فہیم حیدر اور دائود جمال، میرٹ پیکیجنگ کے رہنما محمد عامر اور شہادت علی، PNSC کے رہنما سہیل عابد اور شیر محمد، EPWA کے متین خان، واٹر بورڈ کے رہنما صغیر انصاری، غلام عباس، سعید بلوچ، لچمن، جاوید، خدا بخش بلوچ، KPT کے بخت زادہ، EPZ کے رہنما مختیار احمد جمالی، پیکسار کے رہنما فرقان احمد انصاری، ہیلکس فارما کے عمران عزیز، NLF کے رہنما محمد زبیر اور دیگر نے شرکت کی۔