سفارت خانہ ریاض میں نئے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ملک ابو بکر کے اعزاز میں ایک عشائیے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے میزبان ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر سعودی عرب مبشر انوار تھے۔ تقریب میں یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے ارکان اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر نے نئے تعینات ہونے والے ویلفیئر اتاشیوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کمیونٹی کے مسائل پر سیر حاصل ہوئی اور میڈیا کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔ تقریب کے اعزازی مہمان ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی تھے جبکہ دیگر شرکا میں امتیاز احمد، کامران ملک، خرم خان، محمد غزالی، مظفر بشیر اور محمد عمران و دیگر تھے۔