قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسد قیصر

271

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئین پاکستان کی اصل روح کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا آئین پاکستان ریاست کے ہر شہری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا 48 سال قبل ملک کی پہلی جمہوری طور پر منتخب ہونے والی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے متفقہ طور پر آئین پاکستان کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا جمہوریت کا اصل مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا جمہوری قوتوں نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ آج کا تاریخی دن ہمیں اس مقدس دستاویز کے ہر حرف کا تحفظ کرنے کے عہد کا موقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا آئین کا دن منانے کا مقصد اس کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا آنے والی نسلوں کے لیے دستور کی اہمیت و افادیت کو اْجاگر کرنا ہماری زمہ داری میں شامل ہے، قاسم خان سوری نے کہا آئین کی بالادستی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزند کر سکتی ہے۔