۔18 ویں ترمیم وفاق و صوبوں کے مابین میثاق ہے‘آصف زرداری

231

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے۔ یومِ دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ10 اپریل1973ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ دستور دیا۔ اسی دن پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ1973ء کا آئین وفاق اور اکائیوں میں مضبوط بندھن ہے،آئین مذہبی آزادی کی ضمانت اور اظہارِ رائے کے حق کی آزادی دیتا ہے۔ آج18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، اس ترمیم کے خلاف سازشیں کرنے والے وفاق کی سا لمیت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں18 ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں گی۔