لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔ شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔