سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو کے صاحبزادے خلیل اللہ جکھرو کی شادی خانہ آبادی انجام پائی۔ تقریب نکاح میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، صوبائی رہنماء عبدالحفیظ بجارانی، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، قیم ضلع اکرم راجپوت، ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو سمیت دیگر ذمے داران و احباب نے شرکت کی اور شادی کی مبارکباد دی۔