کوہاٹ: اجتماعی قبر سے نکالے گئے 16 افراد کی نمازِ جنازہ ادا

268

کوہاٹ ( آن لائن) شانگلہ میں کوہاٹ کے علاقے تور چپر سے اجتماعی قبر سے نکالے گئے 16 مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو خطیر احمد کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے نکالی گئی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئیں۔ خیبرپختونخواحکومت کے احکامات پر ریسکیو 1122 نے 8 ایمبولینس فراہم کیں۔گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقے تور چپر جواکی میں 16 لاپتا ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی تھیں۔ لاشوں کی باقیات ایک
اجتماعی قبر سے 10 سال بعد ملی تھیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ نے کہا تھا کہ قتل کیے گئے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ ان کے مطابق 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں، تاہم لاشوں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار علاقے میں پہنچے اور 16 افراد کی باقیات نکالیں۔ مزدوروں کی باقیات برآمد کرنے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا۔