ڈاکٹرز کا مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ

160

اسلام آباد( آن لائن ) ڈاکٹرزنے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو گھر میں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔اپنی صحت کے حوالے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتدا میں پورے جسم میں
درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، مولانا فضل الرحمان بخار کی علامت بھی تھی، خون کے ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے، اور کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔