عدالت عظمیٰ: خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلیے مقرر

290

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15اپریل کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔ پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دے گئے ۔