جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے ٹی 20سیریز جیتنے کے مواقع زیادہ ہیں

309

جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز میں2-1 کی کامیابی کے بعد پاکستان کی نگاہیں اب ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز پر ہیں جسکا پہلا میچ آج جوہانسبرگ کے ونڈررس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اورجنوبی افریقاکے مابین جنوبی افریقا میں ہونے والا یہ8واں اور کل ملاکر 18 واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہوگا۔ ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین جو17 ٹہ ئٹونٹی بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں پاکستان نے8 اور جنوبی افریقا نے 9 جیتے ہیں۔ جنوبی افریقا کا ریکارڈ اپنے گھر پر بھی پاکستان کے خلاف اچھا ہے۔ اس نے 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیتے ہیں۔
جوہانسبرگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تک جو 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان تمام میں جنوبی افریقا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے سنچورین میں3 مارچ2013 میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں مقررہ20 اوور میں 7وکٹوں پر195 رنز بنائے تھے جو اس کا جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔ جنوبی افریقا کے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکورمقررہ20 اوور میں6 وکٹوں پر 192 رنز ہے جو اس نے کیپ ٹاون میں یکم فروری2019 کو بنایا تھا۔
دبئی میں13 نومبر 2013 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے مقررہ20 اوور میں9 وکٹوں پر98 رنز بنائے تھے جو اس کا جنوبی افریقا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور12.2 اوور میں100 رنز ہے جو اس نے سنچورین میں3 مارچ2013 کو بنایا تھا۔
محمد رضوان نے لاہور میں11 فروری2021 کو کھیلے گئے میچ میں64 گیندوں پر6 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر104 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑاانفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ ملر کے پاس ہے جنہوں نے لا ہور میں14 فروری 2021 کو ہوئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں45 گیندوں پر 5 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر85 رنز بنائے تھے۔
عمر گل نے سنچورین میں3 مارچ2013 میں ہوئے میچ میں2.2 اوور میں6 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقاکے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ جنوبی افریقا کے لئے ُپاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ڈیوائین پریٹوریس کے پاس ہے جنہوں نے ؒلاہور میں13 فروری2021 کو ہوئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں 4 اوور میں17 رنز
دیکر 5 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔