سکھر پولیس کی بروقت کارروائی، دونوجوانوں کو اغوا ہونے سے بچالیا

223

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کی ایس ایچ او بائجی کی سربراہی میں بروقت کارروائی،جیکب آباد کے رہائشی دو نوجوان کو نسوانی آواز میں شادی کا لالچ دیکر اغوا کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا، ترجما ن پولیس کے مطابق ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان قادر اور مبین کو نسوانی آواز میں دھوکے سے بلایا جا رہا تھا،سکھر پولیس نے اطلاع ملتے ہی رابطہ کرکے اغوا ہونے سے بچا لیا ،ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو تیغانی گینگ کی جانب سے نسوانی آواز میں شادی کا لالچ دیکر اغوا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ایس ایچ او بائیجی نے خفیہ اطلاع ملتے ہی مذکورہ شخص سے رابطہ کرکے پنوعاقل سے اغوا ہونے سے بچا لیا ۔