کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و ماحولیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کیملاقات۔ ملاقات میںپارٹی سربراہ کومرتضیٰ وہاب نے محکموں کی کارکردگی پربریفنگ دی۔علاوہ ازیںبلاول زرداری سے سینیٹر مولا بخش چانڈیو ،سینیٹر سسی پلیجو ،غلام قادر پلیجو اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان نے بلاول ہاؤس میںالگ الگ ملاقات کی۔اس موقع پر ملکی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی سربراہ نے نواب وسان سے بے گھر افراد کے لیے رہائشی منصوبے کی تفصیلات سے متعلق استفسار کیا۔نواب وسان نے پارٹی چیئرمین کو بے نظیر ہاؤسنگ سیل کی کارکردگی پربریفنگ دی۔انہوںنے بتایا کہ بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے تحت مزید 5ہزار گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے۔ہم نے دعویٰ نہیں بلکہ کام کرکے دکھایا ہے۔ بے نظیر ہاؤسنگ سیل پی پی پی کی سیاست میں خدمت کے تسلسل کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے۔