راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوارالحق نے کہا ہے کہ ایک شخص کی لاپروائی سب کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔اپنی اور اپنے
پیاروں کی حفاظت یقینی بنا نے کے لیے کورونا وا ئرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نا گز یر ہے۔ بھر پورکو شش ہے کہ صحت عامہ کے اس مقصدمیں لوگوں کو تر غیب کے ذ ریعے ان کے سماجی فرض کا احسا س دلایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گز شتہ 24گھنٹو ں میں ضلع بھر میں انٹر و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر 11چھاپے مارے گئے جبکہ 23600 روپے کا جرمانہ عائد اور23 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔.