چترال میں21منصوبے جون تک مکمل ہوجائینگے

161
چترال میں کھیلوں کے منصوبوں کے حوالے سے گرائونڈ میںجاری ترقیاتی کاموں کا فضائی منظر

پشاور(جسارت نیوز( وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے وعدے کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں نیشنل وانٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اسپورٹس سہولیات سمیت مختلف گرائونڈز پر تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے تحت چترال میںجاری 165.25 ملین روپے کے مختلف منصوبوں پر کام آخری مراحل میںہے یہ منصوبے جون 2021 تک محکمے کے حوالے کرد یے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد علی مہمند نے چترال دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخان خٹک کی سربراہی میں پی ایم یو ٹیم نے چترال میں 165 ملین روپے کے 21 گرائونڈز کا وزٹ کیا اور کام کاجائزہ لیا لوئر چترال میںایون،سویر،سوسوم، پریت،دروش، بریناس، گرم چشمہ،گبور میں 74.93 ملین کے 9 گرائونڈز جبکہ اپر چترال میں بیروم،بونی،لاس پور،رائین،ریشون،سنوغور،گوھکیرمیں90.31 کے 12گرائونڈز پر جاری کام اور جائزہ کیلئے محکمہ کھیل کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کی ٹیم نے چترال کا دورہ کرتے ہوئے 21 جاری ا سکیموں اور مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔ ٹیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی، ڈی ایس او فاروق اعظم، سابق ڈی ایس او عبدالرحمت، سی اینڈ ڈبلیو اور انجینئرز پارس احمد، عمرشہزاداورچترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر شامل تھے۔ بیرم اور دیگر چند گرائونڈزپر 6.5 ملین روپے اخراجات آئیں گے جس پر 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے یہ گرائونڈ جون تک مکمل کیا جائے گا جس میں کرکٹ اور فٹبال کھیلنے کی بھی سہولت ہوگی۔ ہرچین گرائونڈ پر 8.66 ملین روپے اخراجات آئیں گے یہ چترال بالا کا سب سے بڑا گرائونڈ ہوگا جس کا کام شروع کیا گیا ہے اور اسے 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ کوکون کثیر المقاصد گرائونڈ ہوگا جس میں فٹبال، کرکٹ اور والی بال کھیلنے کی سہولت ہوگی ۔