وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، جہانگیر ترین

2537

ملتان (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے وضاحت کردی ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے؟ حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان اور شہزاد اکبر ہیں، میرا دامن صاف ہے۔