اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان اب 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، موسم کی خرابی کے باعث 5 اپریل کو نہیں جا سکے تھے۔ عمران خان گلگت بلتستان کیلیے 275 ارب کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے۔