اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شرو ع کیا گیا ہے ، 50 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائیگا۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی، غیر ملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، غیر ملکی شہری پاسپورٹ اور موبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے۔
سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہیکہ اپریل اور جون میں ویکسین کی مزید خوراکیں آجائیں گی ، طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو لگی ویکسین کی انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔