فیصل آباد (نمائندہ جسارت) صحت کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر ڈائیوو روڈ، الخدمت انور نذیر اسپتال اور الخدمت
لیبارٹریز، واٹرپلانٹ اور دیگرمقامات پرکورناسے بچائو کے لیے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،ڈاکٹرشفقت جاوید،انجم اقبال بٹ،ڈاکٹرخالدمحمودبھٹی،میاںافتخارعلی اوردیگرکی قیادت میں آگاہی واک کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پرعوام میں سینی ٹائزر اور ماسک تقسیم کیے گئے جبکہ کوروناسے بچائو کے لیے پمفلٹ اورلٹریچرتقسیم کیا گیا۔