لاہور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے درمیان پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں معاہدہ طے پاگیا.معاہدے کی دستاویزات میں پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ اور آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر میاں شبیر احمد نے دستخط کئے.معاہدے کے مطابق پی ایچ ایف اور ایپسا پاکستان ہاکی کی ترقی و فروغ کے سلسلے میں سوشل میڈیا چینلز پر مثبت انداز میں کام کیا جائے گا.پی ایچ ایف ایپسا کے زیر انتظام اسکولوں میں ہاکی کھیل کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی اور بچوں کو ٹریننگ میں معاونت فراہم کرے گی.تمام اسکولوں میں پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے جس میں سلوگن Proud Partner Of PHF With Colloboration Of One Call لکھا جائے گا.تمام اسکولوں میں باہمی مشاورت سے سپورٹس پالیسی اور اسپورٹس فیس کا تعین کیا جائے گا.ایپسا پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر ممبر سازی مہم میں حصہ لے گی. پی ایچ ایف کی جانب سے ایپسا کو سرٹیفیکیٹس ایشو کیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ ایپسا کے زیر انتظام اسکولوں میں موجو پرنسپل آفس میں ہاکی اسٹیکس آویزاں کی جائیں گی۔ معاہدے کے دوران پی ایچ ایف اور اپپسا آفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔