سراج الحق کی معروف زمیندار رئیس عبد المجید نظامانی سے گھر جاکر تعزیت

114

کراچی(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سندھ آبادگار بورڈ کے صدر اور معروف زمیندار رئیس عبدالمجید نظامانی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی ، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسداللہ بھٹو و محمد حسین محنتی سمیت مرکزی صوبائی و مقامی رہنما بھی ساتھ تھے۔