ایران: یوکرائنی طیارے کی تباہی میں ملوث 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد

189

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ گزشتہ برس یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے الزام میں 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے ایک فوجی پراسیکیوٹر غلام عباس طورکی نے بتایا کہ ملزمان بہت جلد عدالت میں حاضر کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا۔