اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے پیپلز پارٹی کو ملنے والے شو کاز نوٹس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوکاز کو آج وضاحت کا نام دے کر شاہد خاقان عباسی نے یوٹرن لے لیا ہے ۔رات شوکاز بنا کر جاری کیا، آج صبح تک وہ وضاحت میں بدل چکا ہے اور کل ن لیگ اس پر شرمندگی کا اظہار کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف نے سابق صدر زرداری سے ان کے خلاف کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنوانے پر معافی مانگی، پلوشہ خان نے کہا کہ نواز شریف نے شہید بے نظیر بھٹو کی کردارکشی کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا،مریم نواز اپنے غلط مشوروں سے شوکاز جاری کروا کر نواز شریف کو مستقبل میں ایک اور بار شرمندگی پر مجبور کرچکی ہیں،شوکاز نوٹس سے صاف ظاہر ہوچکا ہے کہ ن لیگ نے جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا کہ جس سے پی ڈی ایم میں اختلافات ہوں