پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر افسوس ہے، بلاول

180

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک گفتگو۔ بلاول زرداری نے ایمل ولی خان سے گفتگو میں کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے، کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ ایمل ولی خان نے پی پی پی چیئرمین کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باظابطہ طور پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔بلاول زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔