کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں،بلاول

160

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک گفتگو۔بلاول زرداری نے ایمل ولی خان سے گفتگو میں کہا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ ایمل ولی خان نے پی پی پی چیئرمین کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔بلاول زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔