اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کی ناسازی پر ان کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔پیر کے روز شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا اور اپنے پیغام میں کہا آپکی جلد صحت یابی کے لیے دعاء گو ہوں۔