اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ8اور9اپریل کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کردیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان
کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ 10اپریل کو ہوگی،تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کردیں اس کے بعد کسی بھی قسم کی مہم چلانے پر جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے جو ایک لاکھ روپے اور دوسال قید یا دونوں ہوسکتی ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست کو خارج کردیا۔ پیر کو رکن الیکشن کمیشن الطاف ابرہیم قریشی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
ڈسکہ الیکشن