سینیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں بے جا مداخلت کے خلاف ایسوسی ایشن کا احتجاج

314

گوادر (جسارت نیوز)گوادر: سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر (ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر نے سینیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں بے جا مداخلت اور آزادانہ نکل و حرکت نہ ملنے کے خلاف کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر کے کھلاڑیوں کے لیے بنا ہے اس اسٹیڈیم کی دیکھ بھال کا تمام اخراجات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن برداشت کررہا ہے۔نامعلوم اور خود ساختہ منتظمین کی اجازت کے بغیر مقامی کھلاڑی کھیل نہیں سکتے۔ اجازت لینے کے باوجود بھی مقامی کھلاڑیوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور مقامی کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے کہ صرف ہفتے میں2 دن کھیل سکتے ہیں۔اور انہی2 دنوں میں بھی وزیٹر آکرمیچ کو رکواتے ہیں اور سیلفیاں بناتے ہیں۔اور پچ پر ہجوم رہتا ہے جس سے پچ بھی خراب ہورہی ہے۔