سپریم کورٹ کا ایڈورڈکالج پشاور میں پرنسپل تعیناتی کیلیے حکم جاری

442

سپریم کورٹ نے ایڈورڈکالج پشاورمیں پرنسپل کی تعیناتی کیلئےکےپی حکومت کولائحہ عمل بنانےکاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکےایڈورڈکالج کےاسٹیٹس اورپرنسپل کی تعیناتی سےمتعلق کیس کی سماعت  ہوئی تو عدالت نے پرنسپل کی تعیناتی کیلئےکےپی حکومت کوکالج کےبورڈآف گورنرسےمشاورت کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے لاہورڈیوس ٹرسٹ کوپرنسپل کی تعیناتی کیلئےمیرٹ پر5افرادکےنام دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کےپی حکومت کالج بورڈسےمشاورت،میرٹ مدنظررکھ کرپرنسپل کی تعیناتی کر۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پرنسپل کی تعیناتی کیلئے طریقہ کارحکومت بنائے، نام بشپ دیں گے، سارا کنٹرول کالج کے پاس ہوگابشپ کاصرف کردارمدنظر رکھا جائے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پرنسپل کیلئےبشپ5 نام تجویزکرے،حکومت میرٹ کےمطابق فائنل کرے گی۔