دادو (نمائندہ جسارت) دادو پولیس گردی کا ایک اور افسوسناک کارنامہ راستہ نہ دینے پر سادہ لباس میں ملبوث ایس ایچ او اکبر پنہور آپے سے نکل کر اپنے اصل فرائض بھول گئے غریب مزدور بچوں کا پیٹ پالنے والے اونٹ گاڑی چلانے والوں کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ویڈیو میں دیکھنے والا علاقہ دادو شہر کا مصروف ترین کچھری روڈ ہے جہاں پر ایس ایچ او کا مزدور پر تشدد اور ان پر تھپیڑوں کی ہونے والی بارش دیکھی جا سکتی ہے اور وڈیوز میں یے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور بغیر وردی کے ایس ایچ او کو منتیں کرتے رہے مگر ایس ایچ او باز نہ آیا اور بھی آگے بڑھتا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اکبر پنہور تحصیل جوہی کے علاقہ قصبو تھانے پر تعینات ہیں۔ دوسری طرف میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سارے معاملے کی فیئر انکوائری کرنے کے لیئے ڈی ایس پی جوہی نور محمد سہریانی کو مقرر کردیا ہے جبکہ متاثرین مزدورں نے پولیس کی جانب سے انکوائری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سارہ معاملہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے باوجود بھی معاملے کی انکوائری سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر بدمست ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔