اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے ۔ وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاور پروجیکٹس،
سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی سمیت کئی اہم اعلانات متوقع ہیں۔ وزیراعظم کی دورے کے دوران مقامی قیادت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔