چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا شیخوپورہ میں بچے سے زیادتی کا نوٹس

96

لاہور (آن لائن) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے شیخوپورہ فاروق آباد میں 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بیورو کی ریسکیو ٹیم کو متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے‘ ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے‘ متاثرہ بچے کو طبی اور قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔