سی پیک پر کام ہورہا ہے،جلد چین کا دورہ کروں گا،شاہ محمود قریشی

334

 

ملتان(آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام ہو رہا ہے، جلد چین کا دورہ کروں گا، چین کا یہ بیان ’’ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا‘‘پاکستان کے لیے نہیں تھا، چین اور پاکستان کی دوستی بڑی گہری ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں،آج بھی کہتا ہوں مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی گبھراہٹ نہیں،پاکستان بھارت سے مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات سے معاملات زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں، 5اگست کے بھارتی اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، کشمیر سے متعلق پاکستان کے تاریخی موقف میں وزن ہے، کابینہ کا فیصلہ ہے کہ سازگارماحول تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف باہر گئے تو شہبازشریف نے عدالت میں ان کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، عدالتوں نے نوازشریف کو بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔