پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں چیئرمینوں اور بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ آف پاکستان کا احسن اقدام ہے۔ عدالت نے ظالم و جابر حکومت کو مات دے دی اور اسی طرح نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف پروپیگنڈا بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے۔ میں تمام بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو طویل قانونی جنگ میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔