امریکا ایران پر عایدپابندیاں فوری ختم کرے، چین

137

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر عاید غیرقانونی پابندیاں فوری ختم کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے کہا کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عاید کرکے خطے میں کشیدگی اور تنا ئومیں اضافہ کیا ہے،امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہائوس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔