بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر آنے کا تاثر غلط ہے، شاہ محمود

75

ملتان ( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت کے پاکستان کے تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل چکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کے لیے گھروں سے نکلنے والے واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے،
پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیر پا چلتا نظر دیکھ رہا، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں، غربت کا خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل چکی ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہیں، حکومت کا واضح فیصلہ ہے پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔