کوئی ڈیل نہیں کی، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمے پر توجہ دیں ، بلاول

382
خیر پور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پریس کانفرنس کررہے ہیں

خیر پور(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا ہے کہ وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں،عمران خان کی طرح کچھ لیگی دوستوں کوبھی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ہضم نہیں ہوئی ۔خیرپورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہنا ہے کہ ہم کسی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے، اپوزیشن کی کچھ جماعتیں یہ تاثردے رہی ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ڈیل کی ہے، پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، چھوٹے ایشوزکے بجائے حکومت مخالف تحریک پرتوجہ دینی چاہیے، پارلیمانی سیاست کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسے رابطہ رکھنا پڑے گا۔ بطورپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ذمے داری ہے تمام جماعتوں کومتحد رکھیں۔بلاول نے کہا کہ اگراپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرعمران نیازی کے خلاف مقابلہ کریں گی تووفاقی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، نادان دوست کوجواب دینا ہم بھی جانتے ہیں مگرمیں خاموش ہوں۔ سمجھتا نہیں ہوں کہ کسی کو منانے کی ضرورت ہے۔بلاول نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پرمخالفت کریں گے، پنجاب اوروفاق میں حکومت کی اپوزیشن پیپلزپارٹی کررہی ہے، اپوزیشن کی باقی جماعتیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہیں، اختلافات ایک طرف رکھ کرحکومت کیخلاف متحد ہونا چاہیے، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو سب کا نقصان ہوگا۔بلاول نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں دیگرممالک سے آگے ہے، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔بلاول کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، پاکستان کی شرح نمو آج افغانستان سے بھی پیچھے ہے، کون سی حکومتی ٹیم تھی جس نے 100 روزمیں مسائل حل کرنے تھے۔ بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کی پہلے روزسے مخالفت کی، ہم سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان کے لیے ایک پالیسی ہونی چاہیے، کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوژوزیراعظم رہا ہے، وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں، حکومت آئی ایم ایف ڈیل سے غریب عوام کوتکلیف پہنچے گی، موجودہ دورمیں ریلیف صرف امیروں کے لیے ہے۔