ناقص کارکردگی پرا یم ایس ڈی ایچ کیواسپتال اوکاڑہ معطل

236

لاہور( آن لائن )وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے ناقص کارکردگی کی بنا پر ا یم ایس ڈی ایچ کیواسپتال اوکاڑہ ڈاکٹرشاہدسلیم کومعطل کردیا،ایم ایس ڈاکٹرشاہدکوناقص کارکردگی،غیرمناسب طبی سہولیات کی بناپرمعطل کیاگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ مریضوں کومناسب سہولیات نہ دینے پرمتعلقہ ایم ایس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال اوکاڑہ میں تمام طبی سہولیات کویقینی بنایاجائے،پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کی استعدادبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ،کسی سرکاری اسپتال میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی ناقابل برداشت ہے،سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اورعملے کی کمی کو پورا کیاجا ر ہا ہے۔