ملتان: ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، 16افراد کی بینائی متاثر

807

ملتان: نجی ٹرسٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے آنکھوں کے غلط آپریشن سے 16افراد کی بینائی متاثر ہوگئی،مریض ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی ملتان پہنچ گئی،اسپتال عملے اور آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق کا بیان ریکارڈ کرلیاگیا،آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی دوائیں قبضے میں لے لی گئیں۔

20مارچ کو7خواتین سمیت 16افرادکی آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا ،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ،آپریشن کے 2گھنٹوں کے بعد ہی تمام متاثرہ مریض ایک آنکھ  کی بینائی سے محروم ہوگئے تھےتاہم تاحال ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔