ڈسکہ کیس کا فیصلہ عوام کا ترجمان ہے، مریم اورنگزیب

285

 

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ڈسکہ کی عوام کا ترجمان ہے۔پوری قوم ،مسلم لیگ ن کی بہادر بیٹی نوشین افتخار اور مسلم لیگ ن کے ورکرز کو مبارک باد پیش کرتی ہے ، پاکستان کی عوام اب جاگ چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی قوم نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو سمجھ چکی ہے، جس دن عوام نے ووٹ کی عزت شروع کر دی تو آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گے،جو لوگ آٹا،بجلی، دوائی اور چینی چور ہیں انکی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔آج کے
عدالتی فیصلے کے بعد میرا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت جس نے الیکشن کے عملے کو چوری کیا اس کو منظر عام پر لایا جائے،عمران خان اور عثمان بزدار نے جن لوگوں کو ووٹ چوری کے لیے لگایا ان کو بوری بستر لادنا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو استعفا دے دینا چاہیے، آئی جی پنجاب اور ڈسکہ کے پولیس افسران بھی مستعفی ہوں۔