فیصل آباد کے وکلا کا احتجاج‘ آج مکمل ہڑتال ہوگی

231

 

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے فیصل آباد کے وکلا آج مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کے باعث کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے وکلا کئی برس سے اپنا احتجاج اور ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم متعلقہ ارباب اختیار کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ کن اقدامات نہیں کیے جا رہے۔