ڈسکہ فیصلے کے بعد قوم ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘نعرہ سمجھ چکی، ن لیگ

256

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ڈسکہ کی عوام کا ترجمان ہے۔ پاکستان کے عوام اب جاگ چکے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستانی قوم نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو سمجھ چکی ہے، جس دن عوام نے ووٹ کی عزت شروع کر دی تو آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، جو لوگ آٹا،بجلی، دوائی اور چینی چور ہیں ان کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔آج کے عدالتی فیصلے کے بعد میرا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت جس نے الیکشن کے عملے کو چوری کیا اس کو منظر عام پر لایا جائے۔ عمران خان اور عثمان بزدار نے جن لوگوں کو ووٹ چوری کے لیے لگایا ان کو بوری بستر لادنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو استفا دے دینا چاہیے۔