لاڑکانہ، ایک روز میں سگ گزیدگی کے 20 نئے کیسز

166

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے حملے جاری، ایک روز میں سگ گزیدگی کے 20 نئے کیسز سامنے آ گئے، اینٹی ریبیز ویکسینیشن سینٹر انچارج کے مطابق لاڑکانہ شہر سمیت تحصیل رتودیرو، باقرانی اور ڈوکری کے مختلف علاقوں میں 20 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین میں 4 سالہ نظام، 5 سالہ صدام حسین، 6 سالہ عبدالخالق، 8 سالہ حمیرا، 10 سالہ نصرت سمیت دیگر شامل ہیں تاہم تمام متاثرین کو ویکسین فراہم کر دی گئی ہے سینٹر انچارج ڈاکٹر وکاش کمار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے ابتک مجموعی طور پر 35 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ یومیہ بنیادوں پر 20 سے 30 اور کبھی 40 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہونا معمول ہے جبکہ سگ گزیدگی کے مجموعی کیسز کی تعداد رواں برس 18 سو سے تجاوز کر چکی ہے جن میں چند فالو اپ کیسز بھی ہیں تاہم بریڈنگ سیزن ہونے کے باعث جنوری سے جون تک کتوں کے کاٹے کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔