خادم حرمین شریفین کا صدر عارف علوی کے نام پیغام

199

اسلام آباد (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا سے
جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو صدر مملکت کے نام اپنے ایک پیغام میں سعودی فرمانروا نے کہا کہ ہمیں آپ کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی، ہم آپ کی ہمیشہ اچھی صحت، خوشی اور جلد شفا یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔