واپڈا نے چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

267

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان واپڈا نے چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، کوئٹہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو 2-1 گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل اپنے نام کر لیا،فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان تھے جنہوںنے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 4-2 گول سے شکست دی، ٹورنامنٹ یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی کھیلا گیا۔