پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹادی

211

پشاور(آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے وڈیو ایپ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا نے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر اخلاقی مواد روکنے کے لیے اقدامات کرے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹک ٹاک پرغیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس جسٹس قیصر رشید خان نے ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ( پی ٹی اے)سے سوال کیاکہ اب تک کیا ایکشن لیا ہے؟ ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ مسئلے کو اٹھایا ہے، ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائر کیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جتنا بھی غیر اخلاقی مواد اپلوڈ ہوگا اس کو دیکھیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اچھے اور برے میں تفریق کرنے کا نظام ہونا چاہیے، پی ٹی اے ایکشن لے گا
تو ایسی وڈیوز اپلوڈ نہیں ہوا کریں گی۔پشاور ہائی کورٹ نے11 مارچ کو پابندی لگائی تھی۔