کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کارکردگی ،حقیقی عوامی خدمت ،پیشرفت اور اصل تبدیلی کا واحد حل تنخواہوں اور پروموشن کو کارکردگی سے مشروط کرنا ہوگا موجودہ حکومت نے ہمیشہ ملازمین کے لیے بہتر سوچا ہے لیکن ملازمین کی جانب سے اختیار کیا گیا حالیہ طریقہ انتہائی نامناسب ہے۔ سرکاری ملازمین ہوتے ہوئے چند لوگ جو ماضی میں بھی اس طرح کی حرکتوں سے جیلوں میں بند ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول
سیکرٹریٹ میں دھرنے پر بیٹھے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیل سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔گزشتہ روز وہ آج پھر ایک محنت کش مظلوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبا کرونا کے بعد جن مالی مشکلات کا دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بلوچستان کو سامنا ہے اس سنگین صورتحال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ لگاتا ہے کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں اقتصادی دبا بڑھے اور ترقیاتی عمل رک جائے جو کہ اس صوبے کے لیے بالکل ناگزیر ہے۔ لہذا سیکرٹریٹ کے ملازمین کچھ گمراہ لوگوں کی باتوں سے ہٹ کر اپنی نوکری اور ذمے داریاں احسن انداز میں نبھانا شروع کریں۔