راولپنڈی: ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ تابندہ سلیم سے گوجرخان کے صحافیوں کی ملاقات

270

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی تابندہ سلیم سے گوجرخان کے صحافیوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس میں صحافیوں کے لیے ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام، ہیلتھ کارڈکا اجرا، ایکریڈیٹیشن کارڈ اور ایسے صحافی جو ڈاکٹروں کے بعد فرنٹ لائن پر اپنی پیش ورانہ ذمے داریاں پوری کرتے ہیں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، انہیں کورونا ویکسین مفت لگائی
جائے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم نے تمام صحافیوں کے مسائل سن کران کے حل کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔