راولپنڈی: تاجروں کا ملک بھر میں کاروبار کے اوقات یکساں کرنے کا مطالبہ

361

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) تاجر برادری نے ملک بھر میں کاروبار کھولنے اور بند کرنے کے اوقات یکساں کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر راجہ توحید احمد اور جنرل سیکرٹری
ساجد قریشی نے وزیراعظم پاکستان اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر سے اپیل کی ہے کہ پورے پاکستان میں کاروبار کو ایک ٹائم ٹیبل کے تحت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام تجارتی سرگرمیوں کو8بجے اسلام آباد میں 10 بجے ٹائم کا نفاذ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور باقی صوبوں ایک وقت کاروبار کا مقر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ اس وقت کرونا کی تیسری لہر خطرناک ہے ،ہماری تاجر برادری نو ماسک نو انٹری پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ کے ساتھ خود سیلز مین کو گاہکوں کو ڈیل کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔