اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اپنے قومی قانونی فریم ورک اور عالمی ذمے داریوں کے مطابق انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلیے پر عزم ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ پر میڈیا کے
سوالات پر رد عمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ ملک میں قانونی، انتظامی اور پالیسی اقدامات سمیت ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں کمزور طبقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ تمام پاکستانی شہریوں کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو تعمیری شمولیت اور معروضیت و غیر سیاسی پن کے اصولوں پر کار بند رہ کر پورا کیا جاسکتا ہے۔